جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے بعد درہم کے مقابلے میں بھی روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کے بعد درہم کے مقابلے میں  بھی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درہم کی قیمت میں 80 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 76.87 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ گزشتہ روز درہم 77.67 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمت فروخت 78.70 روپے ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کاروبار ی دن میں کے مختلف اوقات میں غیر ملکی کرنسی کے ریٹ میں وقت کے ساتھ فرق دیکھنے میں آتا رہتا ہے۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 58 پزار 899 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 526 پوائنٹس کا اضافہ ہو ااور انڈیکس صبح صبح ہی 59 ہزار عبور کرتے ہوئے 59 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس میں بہتری کا سلسلہ  جمعہ  کوبھی جاری رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 701 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور انڈیکس 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا۔