نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سموگ کی  صورتحال: مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

لاہور(پی پی آئی)لاہور میں سموگ کی تمام صورتحال سے بچاو کیلئے نگران پنجاب محسن نقوی کی جانب ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔  مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو مال روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ شہر لاہور میں ہر طرح کا کاروبار آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بھی بند رہے گے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہوری حکومت کے احسن اقدام پر مطمئن ہیں۔ان اقدامات سے سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ہم سب کو مل کر پنجاب حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ مزید پڑھیں: مودی سرکار نے دھوکے سے دہلی میں افغان سفارتخانہ بند کردیا یاد رہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث پنجاب کے 10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاو?ن نافذ کیاگیاتھا۔سکول،دفاتر،مارکیٹس بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے۔ بروز جمعہ،ہفتہ اتوار کو مارکیٹس شام 3بجے کھولنے کی اجازت دی گئیں تھیں جبکہ آج اتوار کو لاہور کی تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔