شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی عدالت پیشی کا معاملہ، اسپیشل برانچ نے رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد(پی پی آئی)  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیشی کے معاملہ پر اسپیشل برانچ نے رپورٹ جمع کروا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائی گئی ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد اسپیشل برانچ نے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ جمع کروائی، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی سے قبل سکیورٹی انتظامات سخت کیا جائیں کیوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیشی پر تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے وکلاء اور ورکرز کے بھی آنے کا خدشہ ہے، اس لیے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔بتایا جارہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں عدالت پیشی کیلئے خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے منگل 28 نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس لایا جائے گا، اس حوالے سے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس تک لے جانے کے لیے ترجیحی انتخاب پشاور روڈ ہوگا، عمران خان کی پیشی کے باعث سکیورٹی وجوہات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کیے جانے اور فیض آباد، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے پر دستوں کی تعیناتی کا امکان ہے، اس دوران جوڈیشل کمپلیکس کو پولیس اور نیم فوجی دستے گھیرے میں لیں گے اور جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والے پوائنٹس اور سڑکوں کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔