سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی

 اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی۔درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے وکیل علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا،کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے اس پر جواب جمع کرانا ہے وقت درکار ہے،الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی۔