پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں ٹریفک کا نظام درہم برہم،سڑکوں پر تجاوزات سے پیدل چلنا بھی محال

کراچی (پی پی آئی)  شہر قائد میں ٹریفک کا نظام درہم برہم  ہے اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے کم و بیش تمام  علاقوں میں ہی بدترین ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ،گرو مندر،ٹاور، برنس روڈ  اور اولڈ سٹی ایریا میں تجاوزات اور ٹریفک کی بدانتظامی کے باعث بدترین ٹریفک جام سے شہری آئے روز مسائل کا شکار رہنے لگے ہیں۔ رمپا پلازہ،جامع کلاتھ اور نیو چالی میں ٹریفک اکثر جام رہتا ہے جس کی بڑی وجہ تجاوزات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دکانداروں نے فٹ پاتھ اور سڑک تک پر قبضہ جمایا ہوا ہے جس سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو تی ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔ شہریوں کے مطابق دیگر علاقوں سمیت کمرشل مارکیٹ تک میں خریداری کی غرض سے جانا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ ٹریفک کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جبکہ تجاوزات کے باعث پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کرنے والوں نے پورے شہر کی سڑکوں اور بازاروں پر اپنا قبضہ جمایا ہو ا ہے لیکن ان کیخلاف متعلقہ حکام کی جانب سے مناسب قانونی کارروائی نہیں کی جاتی۔ مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر ہینگر مافیا، چپس کے سٹال، برگر اور دیگر سٹالز لگائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا راستہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے اور انہیں مجبوراً فٹ پاتھ چھوڑ کر سڑک پر سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ نہایت خطرناک ہے۔ گاڑیوں کی پارکنگ کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہو چکی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہر سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔