سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کی بہتر معاشی تصویرکشی کے باوجود سود کی ادائیگیاں بدستور چیلنج

کراچی (پی پی آئی)نگران وفاقی حکومت مجموعی طور پر کلی معاشی صورتحال کی مثبت تصوریر کشی کرتے ہوئے اب تکلیف دہ افراط زر میں کمی اور آنے والے مہینوں میں معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافے کی توقع کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ونگ نے اپنی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت بتدریج امید افزا بحالی کے راستے پر گامزن ہے، اقتصادی اقدامات کی پیش قدمی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہی ہے، مگر ساتھ یہ انتباہ بھی دیا کہ زیادہ سود کی ادائیگی اخراجات پر دباؤ بڑھا سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مثبت اقتصادی اور بحالی کے اشاروں نے مارکیٹ کے جذبات کو متحرک کیا، جس سے نومبر میں کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس کو 33 فیصد سے زیادہ بڑھایا اور تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کی۔پی پی آئی کے مطابق  ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک رپورٹ  نے  مارکیٹ کے جذبات کو ایک مستحکم زری پالیسی اور نومبر میں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ عملے کی سطح کے جائزے سے منسلک کیا اور یہ نوٹ کیا کہ ایکسچینج کمپنیز میں اصلاحات اور غیر قانونی لین دین میں کمی کی وجہ سے زرتبادلہ کی شرح مستحکم رہی، جس نے مجموعی طور پر معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثر ڈالا۔اس رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بہتر مالیاتی کھاتوں کے باوجود شرح سود کی زیادہ ادائیگی اخراجات پر کافی دباؤ ڈال سکتی  ہے۔