شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا بن چکا ہے محکمہ گیس بھی اسی روش پر چل پڑی ہے:پاسبان

کراچی ((پی پی آئی)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے رہنما جاوید ملک اور کلیم اللہ نے کہا ہے کہ سوئی گیس کمپنی بھی کے الیکٹرک کی روش پر چل پڑی ہے۔سوئی گیس بے پناہ مہنگی ہونے کے باوجود صارفین کی پہنچ سے دورہے۔ گیس دن بھر نہیں ہوتی، رات کے اوقات میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری رتی ہے لیکن حکومت نے پھر بھی عوام پر گیس نرخوں میں مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ گیس کمپنیوں کو خسارے سے نکالنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا اورعوام کے بارے میں کون سوچے گا؟گھریلو صارفین کو پہنچنے والی اذیت اور  جیبوں پر بھاری بوجھ ظلم و ناانصافی ہے۔ صارفین کے حقوق کی مسلسل پامالی کسی حالت میں بھی برداشت نہیں ہے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کراچی کے رہنماؤں نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور بدمست ہاتھی بن چکا ہے اور اب محکمہ گیس بھی اسی روش پر چل پڑی ہے۔ کے الیکٹرک کی لوٹ کھسوٹ اور گیس کی بندش نے صارفین کے ساتھ تاجروں اورصنعتکاروں کو بھی معاشی تباہی و بربادی  کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ملک میں صارفین کے حقوق کو تحفظ حاصل نہیں جبکہ مافیاؤں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ پاسبان تمام صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ آئندہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جاسکے۔