شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت آئندہ ماہ آسان اقساط پر سمارٹ فون فراہمی کی پالیسی کا آغاز کرے گی،عمرسیف

 اسلام آباد (پی پی آئی)انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ  حکومت اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ سے آسان اقساط پر سمارٹ فون پالیسی کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے تحت بیرون ملک سفر پر جانے والے افراد آسان اقساط پر جدید ترین فون حاصل کرسکیں گے جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نیکہا کہ ہمارا مقصد ذمہ دارانہ مالیاتی روپے کی ترغیب دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سمارٹ فون کی زیادہ  سے زیادہ  لوگوں تک رسائی ہوسکے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزارت آئی ٹی نئے گریجویٹی کیلئے ملازمت کے مواقع یقینی بنانے کی غرض سے پاکستان کی یونیورسٹیوں میں صلاحیتوں کی جانچ کے اعلیٰ معیاری ٹیسٹ شروع کررہی ہے۔ انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ملک بھر سے ٹیسٹ پاس کرنے والے بیس سے پچیس ہزار طلبا کو انڈسٹری پلیسمنٹ پروگرام کے ذریعے ملازمتیں دی جائیں