ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت شعبہ صحت میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام پرکام کررہی ہے

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور خاطر خواہ نتائج کے حصول کیلئے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام پر کام کررہی ہے۔آج(اتوار) اسلام آباد میں ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کے کردار کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جامع اصلاحات کیلئے صوبوں کے تعاون سے صحت سے متعلقہ تفصیلات کو مربوط بنایاجارہاہے۔نگران وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن پروگرام سے مستقبل کے چیلنجز کیلئے مستند، جامع اور شفاف نتائج جمع کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹل ہیلتھ سنٹر ملک میں چلائے جانے والے تمام پروگراموں میں اصلاحات اور بہتری کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔