روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی کراچی پریس کلب کی نئی کابینہ کو منتخب ہونے کی مبارک باد

کراچی(پی پی آئی)کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی پریس کلب کی نئی کابینہ کو منتخب ہونے کی مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیئے بلا تفریق کوشاں رہے گی۔ صدر کے یو جے اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیاب پر منتخب صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد سمیت نو منتخب تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کے یو جے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی پریس کلب ہمیشہ جمہوری روایات کی امین رہا ہے۔ پریس کلب کے انتخابات میں مقابلے صرف ایک دن کے ہوتے ہیں اس کے بعد تمام ممبران سال بھر منتخب باڈی کے فیصلوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ کراچی پریس کلب کی منتخب باڈی بلا تفریق تمام ممبران کے فلاح و بہبود کے کاموں کو جاری رکھے گی۔ اور بلا تفریق تمام ممبران کے جمہوری حقوق اور خیالات کا احترام کرے گی، اختلافی نقطہء نظر کو بھی خندہ پیشانی سے قبول کرنے کے روایات کو برقرار رکھے گی۔ کے یو جے ماضی کی طرح پریس کلب کے مفاد میں کلب کی منتخب کابینہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔