شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچز کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد ہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پا ک اسٹار گراونڈ پر کھیلے گیے پہلے میچ میں زون چار وائٹس نے زون دو بلو ز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ زون چار وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 و کٹوں کے تعاون پر 237 رنز بنائے۔عبدالرزاق نے 3 چوکوں کی مدد سے 53، بلال خان نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنزبنائیاور دونوں آوٹ نہیں ہوئے جبکہ موسیٰ آزاد نے 35، ایان خان نے 21، محمد وقاص نے 20 رنز بنائے۔ارشان خان اور عمر پٹھان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا  جواب میں زون دو بلوز 185 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔عمر فاروق نے 48، امان خان نے 34، محمد اسماعیل نے 23 اور محمد فاروق نے 21 رنز بنائے۔حظار بہادر 4، محمد بلال راہر نے 3 اور محمد اقرار بے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسر ے میچ لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر سات بلوز نے زون پانچ بلوز کو  4  وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون پانچ بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120 رنز بنائے۔وقاص افضل نے 36 محمد حسن نے 18 رنز بنائے۔ وقاص نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دیکر 6  اور انس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون سات بلوز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 123 رنز بنا لئے۔احتشام الحق نے 27 اور اسحاق عاصم نے 19رنز بنائے۔