نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق آرڈیننس جاری

لاہور (پی پی آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (01) کے تحت سرکاری ملازمین کیلئے  ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔ آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پینشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پینشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔ یہ رقم پینشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی۔ ریٹائرمنٹ پر پینشن فنڈ میں جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کرکے سرکاری ملازم کی ماہانہ  پینشن کی ادائیگی کی جائے گی۔ متعین کردہ کنٹریبیوشن پینشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین  پر ہوگا۔