سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ”زلزالii“ شروع

راولپنڈی (پی پی آئی) پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ”زلزالii“ کا قطر میں آغاز ہو گیا، فضائی مشق میں پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ شریک ہے،فضائی مشق سے مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زلزال ٹو دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک مشق ہے، پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشق شریک فضائی افواج کو آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی، پی پی آئی کے مطابق مشق میں پاک فضائیہ کے جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیارے پہلی بار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ مشقوں میں ان لڑاکا طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی ترقی اور ایک مستحکم فضائیہ کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔