کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

؎غزہ کے لیے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اردن  روانہ

 اسلام آباد(پی پی آئی)فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کر دی گئی ہے۔   امدادی کھیپ تقریباً 20 ٹن ضروری اشیا پر مشتمل ہے جس میں غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل اور طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں۔خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر اْردن پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق  پاکستان کی جانب سے ابھی تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لیے 220 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔