سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات میں سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا،رپورٹ

 اسلام آباد (پی پی آئی)عام انتخابات میں سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس سلسلے میں پشاوریونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اے ایچ ہلالی نے بتایا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں بشمول مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، اے این پی، جے یو آئی ف، ایم کیوایم، آئی پی پی، اور پی ٹی آئی پی نے سیاسی فائدے کیلئے سوشل میڈیا کے ہر بڑے پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی ظاہر کی ہے۔ڈیجیٹل پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد ریکارڈآٹھ کروڑ سترلاکھ سے زائدہو گئی جو دوہزاربائیس سے دوہزارتئیس کے درمیان چالیس لاکھ سے زائد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔گزشتہ سال فیس بک کے تین کروڑستر لاکھ سے زائدصارفین، یوٹیوب کے سات کروڑ سترہ لاکھ سے ز ائد صارفین، انسٹاگرام پر ایک کروڑبیس لاکھ سے زائد، اور ٹک ٹاک کے صارفین ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائدر ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اے ایچ ہلالی نے کہا کہ نواز شریف، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، پرویز خٹک، اور جہانگیر ترین سمیت تمام سیاسی رہنماؤں نے تصدیق کیلئے بلیو ٹک کے علاوہ آفیشل ایکس ہینڈل اور انسٹاگرام پر آفیشل پیجز بھی کھولے۔اردو ادب کے لیکچرار احتشام قیصر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے منشور اہم ہوتے ہیں اور ہر شخص ان جماعتوں کے پروگرامز ان کی سوشل میڈیا ویب سائٹس اور پیجز پر جا کر ایک موبائل پر کلک کر سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق، عام انتخابات میں تقریبا بارہ کروڑ سات لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے پنجاب میں سات کروڑ بیس لاکھ سے زائد، سندھ میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں دو کروڑ سولہ لاکھ سے زائد اور بلوچستان میں پچاس لاکھ سے زائدووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔پانچ کروڑاکہترلاکھ نوجوان ووٹرز ہیں جن کی عمریں اٹھارہ سے پینتیس کے درمیان ہیں جو ووٹ ڈالنے کے اہل ہونے والوں کا پینتالیس فیصد بنتے ہیں۔ڈاکٹر اے ایچ ہلالی نے کہا کہ نوجوان ووٹرز،بالخصوص خواتین ووٹرز تقریباً پچاس فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں اور وہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے میں ایک اہم عنصر ہوں گی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ سرد موسم اور سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر انتخابات میں سوشل میڈیا کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس کے ذریعے اپنے پروگرام پیش کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ معلومات کی فوری ترسیل کے علاوہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔