سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کل منائی جائے گی

کراچی(پی پی آئی)عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی69ویں برسی جمعرات18جنوری کو منائی جائے گی انھیں بچھڑے 69 برس بیت گئے۔ منٹو کے افسانے، مضامین اور خاکے اْردو ادب میں منفرد حیثیت اور نمایاں مقام رکھتے ہیں۔  منٹو کے افسانے، مضامین اور خاکے صرف پڑھے ہی نہیں جاتے بلکہ آج بھی ان کے موضوعات کو زیرِ بحث لایا جاتا ہے،  پی پی آئی کے مطابق  ان کی زندگی پر پاکستان اور بھارت میں ان کی زندگی پر فلمیں بھی بنائی گئیں۔ سعادت حسن منٹو 11مئی 1912کولدھیانہ میں پیدا ہوئے،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجوایشن کے دوران کہانیاں بھی لکھتے رہے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کے افسانے بنے۔ سعادت حسن منٹو نے تحریک آزادی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،تقسیم پاک و ہند کے دوران پیش آنے والے واقعات کو خوبصورت اندازمیں پیش کیا، ٹھنڈا گوشت، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بو، کالی شلوار سمیت دیگر کہانیوں کا خوب چرچا رہا۔  سعادت حسن منٹونے جہاں افسانے لکھے وہیں ریڈیو کیلیے شارٹ اسٹوریز بھی لکھیں، منٹو کے افسانے آج بھی ہمارے معاشرے کے تلخ حقائق کی عکاسی کرتے ہیں۔ منٹو مالی مشکلات کی وجہ سے کسمپرسی کی حالت میں 18 جنوری1955کو خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں حکومت کی طرف سے وفات کے 57 برس بعد نشان امتیاز سے نوازا گیا۔