متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تیر کا نشان چھین کر ریٹرننگ افسر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں:پلوشہ خان

اسلام آباد (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے تیر کا نشان چھین کر ریٹرننگ افسر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے تیر کا نشان کس بنیاد پر چھینا جا رہا ہے؟ بہتر ہے کہ بیلٹ پیپر پر صرف کاغذی شیر کا نشان چھاپ دیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق انہو ں نے کہا کہ انتخابات سے قبل جھرلو جھرلو کی صدائیں کسی کو قبول نہیں ہیں۔ انتخابات کا عمل مشکوک بنایا جا رہا ہے اور الیکشن کمیشن انتخابی نشان کے ابہام کو دور کرے۔پلوشہ خان نے کہا کہ الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے اور الیکشن کمیشن کا فرض ہے الیکشن کے عمل کو شفاف بنائے۔