ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 موثر بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ہی کثیر جہتی عالمی چیلنجز پر قابوپایا جاسکتا، پاکستان

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان نے اس بات پر زوردیا ہے کہ موثر بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ہی کثیر جہتی عالمی چیلنجز پر قابوپایا جاسکتا ہے۔یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیروابستہ تحریک کے انیسویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایمبسڈر سید حیدر شاہ نے پاکستان کا قومی موقف پیش کرتے ہوئے غیروابستہ تحریک اوراس کے بنیادی اصولوں اور امن، مساوات، تعاون اور سب کی بھلائی کیلئے تحریک کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پختہ عزم کااظہار کیا۔انہوں نے خصوصاً ترقی پذیر ملکوں میں متوازن اور پائیدار سماجی ومعاشی ترقی یقینی بنانے کیلئے خزانہ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے نظام میں اصلاحات کیلئے فوری اقدامات پرزوردیا۔ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کے فوری حل پربھی زوردیا۔حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی جانب سے سرکاری دورے کو مختصر کرنے کے بعد ایمبسڈر حیدرشاہ غیروابستہ تحریک کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔