نگران وزیر اعلی محسن نقوی کانگران صوبائی کابینہ کے ہمراہ لاہور میں قربان لائنز کا دورہ

لاہور (پی پی آئی) پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے نگران صوبائی کابینہ کے ہمراہ لاہور میں قربان لائنز کا دورہ کیا اور پولیس کے رہائشی کوارٹرز کی جاری تعمیرکا جائزہ لیا۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے انھیں منصوبے سے متعلق آگاہ کیا۔پنجاب کے نگران وزیراعلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ان اپارٹمنٹس کی تین منزلوں کی تعمیر اکتیس جنوری سے پہلے مکمل ہوجائے گی جس کے بعد یہ پولیس اہلکاروں کے حوالے کئے جائیں گے۔ENDS-PPI

Next Post

کراچی میں ہلکی و تیز بارش سے موسم خنک اور خوشگوار

Mon Jan 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خنک اور خوشگوار ہوگیا۔کراچی کے گرومندر، گارڈن، لسبیلہ، عائشہ منزل، عزیزآباد، گلشن اقبال اور ایف بی ایریا سمیت دیگرعلاقوں میں بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات  کا کہنا […]