کراچی(پی پی آئی)سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر 13.562 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.431 ملین ڈالر کے مقابلے میں 6.02 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق مقداری لحاظ سے اسی مدت کے دوران 240 کلوگرام درآمد ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 239 کلوگرام درآمد کیا گیا تھا۔دسمبر میں سونے کی درآمدات پر 0.780 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 76.06 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں سونے کی درآمدات پر 3.259 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ دسمبر میں مقداری لحاظ سے 12 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا۔ دسمبر 2022 میں 48 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔
Next Post
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئی سے ستمبر 2023تک کے تمام نظر بندی آرڈرز طلب کر لئے
Wed Jan 24 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سیاسی رہنماؤں کی نظربندی پر ڈی سی اسلام آباد اور پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں مئی سے ستمبر 2023تک تمام نظر بندی آرڈرز جمع کرانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی […]
