پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تربت میں پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی اصغر رند کے گھر پر دستی بم حملہ

تربت(پی پی آئی) بلوچستان کے علاقے تربت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی میر اصغر رند کی رہائش گاہ پر دستی بم سے دھماکا ہوا جس سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں میر اصغر رند کا بھائی زخمی ہوا ہے جبکہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ اورسیکریٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے تربت میں پارٹی کے امیدوار وسابق صوبائی وزیر میراصغر رند کی رہائش گاہ پردستی بم حملے کی مذمت کی ہے۔ پی پی پی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ خیال رہے کہ میر اصغر رند سابق صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔