شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پْرانی کرنسی ختم، نئے نوٹ اکاونٹ میں منتقل کیے جائینگے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک  کے ڈپٹی گورنر سلیم اللّٰہ نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ اکاونٹ میں منتقل کیے جائیں گے، پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے نئے مالیت کے تمام نوٹ لانے کے فیصلے پر وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کو لانے کا اصولی فیصلہ کرلیاڈپٹی گورنر سلیم اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نئی کرنسی چھاپنے کا فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر نہیں کیا۔ ہر 15 سے 20 سال میں نئے نوٹ چھاپے جاتے ہیں، نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی انٹرگریٹی کو برقرار رکھنا ہے۔اپی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ا?خری مرتبہ 2005 میں نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے جس کا عمل تین سال تک جاری رہا تھا۔ پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریباً دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے.اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا پر کام شروع کردیا۔سلیم اللہ نے کہا کہ نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کے لیے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں۔ ملک بھر میں 17 ہزار برانچز ہیں، عوام اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے۔