خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعظم سیصدرمالدیپ کا رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق

اسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان  کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ٹیلی فون کیا، اس ٹیلی فون کا مقصد ابوظہبی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (کوپ۔28) کے فریقین کی کانفرنس کے  28ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ان کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور  تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ تجارت اور ماحولیاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے وسیع تر علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا  اظہار کیا۔