خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مولانا شفیع اوکاڑوی کے عرس کی 2 روزہ تقریبات اختتام پذیر

کراچی(پی پی آئی)جماعت ِ اہلِ سنّت کے بانی مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کے ایصالِ ثواب کے لیے جمعہ کو دنیا بھر میں اہلِ سنّت کی مساجد و مراکز اور درس گاہوں، خانقاہوں میں یومِ خطیب ِ اعظم عقیدت و احترام سے منایا گیا، علماو مشائخ اور ائمہ و خطبانے مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کی دینی، علمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اجتماعی فاتحہ خوانی و ایصالِ ثواب کیا، مرکزی اجتماع جامع مسجد گْل زارِ حبیب، گلستان اوکاڑوی (سولجر بازار) میں ہوا، ملک اور بیرون ملک سے علما و مشائخ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی، نماز جمعہ سے قبل قرآن خوانی ہوئی،  پی پی آئی کے مطابق  علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے اجتماعی دعا کرئی،درود و سلام پر سالانہ عرس مبارک کی 2 روزہ تقریبات کا اختتام ہوا۔