سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کر دی

اسلام آباد  (پی پی آئی)پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔امدادی سامان پاکستان ایئر فورس کی خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے روانہ کیا گیا۔ امدادی کھیپ غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق گرم خیموں اور کمبلوں سمیت ضروری اشیا پر مشتمل ہے۔خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر پہنچے گی جہاں پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے۔امدادی سامان کی وصولی کے بعد انہیں تقسیم کے لیے غزہ بھیجا جائے گا۔نور خان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے حکام نے شرکت کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی چھٹی امدادی کھیپ کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو کراچی سے بھیجا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کے مصیبت زدہ لوگوں کے لیے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔