سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 48 ممالک میں پاکستانی سفارت کاروں، سرکاری شخصیات کا بغیر ویزا داخلہ ممکن

کراچی(پی پی آئی)پاسپورٹ رینکنگ انڈیکس میں پاکستان کی کارکردگی واقعتااچھی نہیں مگر اب بھی 48 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی سفارت کار اور دیگر سرکاری شخصیات ویزا لیے بغیر جاسکتے ہیں۔ویزا لیے بغیر ایک سے تین ماہ تک قیام کی اجازت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کے علاوہ ان کی فیملیز کے لیے بھی ہوگی۔وزارتِ خارجہ نے ایک حالیہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹس پر ویزا کے خاتمے کے ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں۔12 دسمبر 2023 کے بعد سے پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا لیے بغیر 48 ملکوں کا سفر کیا جاسکتا ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ کا درجہ 101 ہے جبکہ بھارت اس رینکنگ میں 80 ویں پوزیشن پر ہے۔ عام پاکستانیوں کے لیے بیشتر افریقی ممالک اور چند دوسرے خطوں کے ممالک کے لیے ایئر پورٹ پر ویزا کی سہولت موجود ہے۔ان ملکوں کا سفر ویزا لیے بغیر کیا جاسکتا ہے۔ متعدد پس ماندہ ممالک یہ سہولت اس لیے فراہم کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اْن کا دورہ کریں اور تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔