کراچی(پی پی آئی)مسافر کی طبیعت ناساز ہونے پر سعودی ایئر کی ڈھاکہ سے جدہ جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پی پی آئی کے مطابق دوران پرواز ابو طاہر نامی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرٹریفک کنٹرول سے کپتان نے لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر بنگلا دیش کا شہری ہے ورسعودی ایئر کی پرواز SV 805 کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد سی اے اے کے ڈاکٹرز نے اس کا طبی معائنہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں سے طبی امداد ملنے پر مسافر ابو طاہر نامی مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کو جدہ روانہ کردیا گیا، ایئرپورٹ کراچی:پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوارہیں۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونل میں 9ججز کی تقرری سے انکار
Tue Feb 20 , 2024
لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز کو بطور ٹریبونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگ لیے، لاہور ہائیکورٹ نے انکارکرتے ہوئے صرف دو ججز کے نام ارسال کئے۔الیکشن قوانین کے مطابق الیکشن کاعمل مکمل ہونے کے بعد جب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے اور […]
