ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکہ کوہسار مری میں برفباری اور بارش اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکا ر

مری (پی پی آئی)ملکہ کوہسار مری میں برفباری اور بارش اور پھسلن کی وجہ سے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق ایڈوائزری سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی تیمور خان کی جانب سے جاری کی گئی ہے، سی ٹی او پنڈی کا کہنا تھا کہ برفباری کی وجہ سے روڈ پر پھسلن ہے سیاح گاڑی چلانے میں احتیاط کریں۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ مری کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاح اچھی اور مکمل فٹ گاڑی کا انتخاب کریں۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ اندرونِ مری اور پنجاب سے آنے والے راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، برفباری اور بارش کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکا رہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ مری میں صرف لائسنس ہولڈرز ڈائیور کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ برفباری میں ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، اضافی گرم کپڑے ساتھ لائیں۔ مری اور گلیات میں جمعرات کو بھی ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔