دبئی(پی پی آئی)سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان جمعرات کومقابلہ ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبی میں 25فروری تک سنگل لیگ راؤنڈ کے تحت کھیلے جانیوالے ایونٹ میں شرکت کیلے قومی بلائنڈ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے جہاں سیریز میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہے۔ پی پی آئی کے مطابق قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی کا کہنا ہیکہ بھارت کیخلاف میچ کیلے تمام پلیرز کافی پرجوش ہیں۔ میچ کا کوئی دباؤ نہیں جبکہ سیریز میں پاکستان بہتر پرفارم کریگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچ کی ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے اور روایتی حریف کیخلاف ہم نے جارحانہ حکمت عملی مرتب کی ہے۔ سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کا فائنل 25فروری کو کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ میں ظفر اقبال، ریاست خان، محمد شہباز، فخر عباس، محمد سلمان، بدر منیر (ناب کپتان)، شاہ زیب حیدر، معین اسلم، بابر علی، مطیع اللہ، محمد راشد، محمد صفدر، کامران اختر اور اکمل حیات شامل ہیں۔
Latest from Blog
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان
لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں اگلے تعلیمی سال سے حصول تعلیم کے لیے جن غیر ملکی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں قومی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے کیچ، تربت اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 14 افراد
راچی(پی پی آئی)خام غذائی اشیا کی برآمدات اپریل میں 23.19 فیصد بڑھ کر 57 کروڑ ڈالر
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل 28 مئی کے اجلاس میں نوازشریف کو
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید عبدالاحد نے بلوچستان
کوئٹہ (پی پی آئی)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن (اے پی ایم ایم اے) کے