لاہور(پی پی آئی) بادامی باغ لاہور میں واقع پٹرول ایجنسی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پیش آیا جہاں ایک پٹرول کی ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آکر 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں عزیز اور فریاد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والوں کی شناخت 45 سالہ قلندر اور 62 سالہ عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
Next Post
کراچی کی بلال کالونی میں لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج
Fri Feb 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں گھر سے لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملنے کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں والد کی مدعیت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مدعی مقدمہ کے […]
