سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر نے اسمبلی اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگردانی کی، اعظم نذیر تارڑ

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ نواز کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگردانی کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے وقت پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانا ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر عارف علوی نے وقت پر اجلاس نہ بلوا کر آئین پاکستان سے روگردانی کی ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر صدر مملکت نے اجلاس نہیں بلانا تو 21 ویں روز تو اجلاس ہونا ہی ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی ملک کے صدر کسی سیاسی جماعت کے نہیں، نامکمل اسمبلی کا تصور آئین میں نہیں ہے، جب استعفی دے کر گئے تھے تب بھی اسمبلی کی کارروائی ہوئی، صدر کے پاس مشورہ دینے والے کافی لوگ ہیں، اس لیے اس حال تک پہنچے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد کارکردگی دکھانی چاہیے۔