شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کمپنیاں اہداف حاصل کرنے میں ناکام، نیپرا نے اصلاحات کی تجویز دے دی

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں بجلی کی بیشتر تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں جس کے بعد نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ان میں اصلاحات کی تجویز دی ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف آئیسکو سو فیصد اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، اس نے پرانے واجبات بھی وصول کیے ہیں جب کہ فیسکو اور گیپکو سو فیصد کے قریب پہنچی ہیں۔پیسکو، لیسکو اور کے الیکٹرک 90 فیصد سے اوپر ہیں لیکن کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، سیپکو اور حیسکو اپنے اہداف سے بہت پیچھے ہیں۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی 2023 میں سب سے زیادہ خراب رہی۔۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی وافر دستیاب ہے لیکن کمپنیاں اسے فروخت نہیں کر پا رہی ہیں۔ تکنیکی وجوہات کے سبب لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔۔نیپرا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان چیلنجز کی روشنی میں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ ان تبدیلیوں میں بڑے ڈسکوز کی چھوٹی اداروں میں تقسیم، ڈسکوز کی علاقائی بنیادوں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر نجکاری یا کارپوریٹائزیشن شامل ہیں۔نیپرا کی رپورٹ میں پاور سیکٹر کے اندر یونینز کے اثر و رسوخ میں کمی، تکنیکی وجوہات کے سبب ہونے والی نقصانات کی پالیسی کو ختم کی تجویز بھی دی گئی ہے۔