ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچ طلباکی عدم بازیابی کیس میں نگران وزیر اعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بلوچ طلباکی عدم بازیابی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔عدالت عالیہ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود گزشتہ دو سماعتوں پر نگران وزیراعظم پیش نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ سماعت پر  ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم، وزرااور سیکرٹریز کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ حساس اداروں پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔نگران وزیر اعظم کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز بھی عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغازپر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 4 طلباکو ٹریس کرنا باقی ہے انہیں تلاش نہیں کیا جاسکا جس پر طلباکی وکیل ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق 9 طلبامسنگ ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ہم صرف بلوچ طلباکی حد تک کیس دیکھ رہے ہیں، بتایا گیا ہے کچھ ٹی ٹی پی کا حصہ بن چکے ہیں، انکے مطابق کچھ طلباگھر آ گئے ہیں کچھ کو ٹریس کررہے ہیں، کیس چلا ہے تو کچھ لوگ گھر آگئے، ادارے قانون سے بالاتر تر نہیں ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق بعدازاں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی۔