ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشتگرد گرفتار، جیل کا نقشہ اور بارود برآمد

راولپنڈی(پی پی آئی) پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کر کے اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی اس دوران اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ اور بارود کے علاوہ اڈیالہ جیل کا نقشہ اور آئی ای ڈی بھی برآمد کر لیے،  پی پی آئی کے مطابق تینوں کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔