کراچی میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کرانے والوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی(پی پی آئی)نیشنل بنک سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں نے  پی پی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اسلحہ لائسنس کی تجدید نیشنل بنک سے ہوتی ہے پہلے یہ اسلحہ لائسنس ڈاکخانوں سے بھی ری نیو ہوجاتے  تھے لیکن کراچی میں نیشنل بنک کی علاقائی برانچیں اسلحہ لائسنس کی تجدید کی بجائے اسلحہ لائسنس ہولڈر کو ہیڈ آفس  جانے کا مشورہ دیتے ہیں اس طرح کراچی کے طول و ارض سے لاکھوں افراد کوآئی آئی چندریگر روڈ جانا پڑتا ہے حالانکہ تمام برانچیں آن لائن ہیں اور اس کے لئے دور دراز کے لوگوں کو ہیڈ آفس جانے کی ضرورت نہیں۔

Next Post

خیبرپختونخوا میں 46 لاکھ 77 ہزار بچے اب بھی ا سکولوں سے باہر

Thu Mar 7 , 2024
  پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے سرکاری ا سکولوں میں سہولتوں کے فقدان یا پھرغیر معیاری تعلیم کے باعث 46 لاکھ 77 ہزار بچوں کواسکولوں میں داخل نہ کرایا جاسکا۔محکمہ تعلیم کی دستاویز کے مطابق بندوبستی اضلاع میں 36 لاکھ 71 ہزارسے زائد بچے ا سکولوں سے اب بھی باہر ہیں […]