محسن نقوی کو سینیٹر منتخب کر کے وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی فیصلہ سامنے آ گیا، اتحادی جماعتوں نے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق  سید محسن رضا نقوی سینیٹر کے آزاد امیدوار ہوں گے، حکومتی اتحاد کی جانب سے بھی محسن رضا نقوی کو مکمل سپورٹ حاصل ہو گی، ن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے محسن نقوی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ کے بعد چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز ہیں،جیتنے کی صورت میں انہیں وفاق میں وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

Next Post

آزاد کشمیر میں بارشوں اور برفباری سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

Fri Mar 8 , 2024
مظفر آباد(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں بارشوں اور برفباری سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق دورہ مظفر آباد کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کے متاثرین سے […]