کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق

حب(پی پی آئی) بلوچستان کے شہر حب میں گڈانی موڑ کے قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق افسوسناک حادثہ حب میں گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایرانی تیل سے لوڈ گاڑی سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی اور موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی زد میں آنے سے  موٹر سائیکل اور کار سوار جلنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔