کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت ملک کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پی پی آئی)اطلاعات ونشریات کے وزیر عطا ا? تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم شہبازشریف کی فعال قیادت میں پاکستان کی ترقی کیلئے انتھک محنت کررہی ہے۔انہوں نے آج (اتوار) کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ملک کو درپیش معاشی مسائل سے آگاہ ہے اوروزیراعظم ان مسائل سے عہدہ برآ ہونے کیلئے روزانہ کی بنیاد پراجلاس منعقد کررہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت خسارے میں چلنے والے ریاستی اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر کی تنظیم نو ناگزیر ہے انہوں نے کہا بین الاقوامی اقتصادی جریدوں نے نئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی تقرری کوسراہا ہے۔وزیراطلاعات نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اوردیتی رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو سوشل میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے کیلئے مل بیٹھنا چاہیے۔بعد میں لاہور میں اپنے حلقے میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور موجودہ حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔عطا ا? تارڑ نے اپنے حامیوں، رائے دہندگان اور خصوصاً مسیحی برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ انتخابات میں ان کی حمایت کی اور انھیں کامیاب کرایا۔