کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فرقہ واریت ناسور، اسلام کو نجات دلانے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمان

مکہ مکرمہ (پی پی آئی) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فرقہ واریت کے خاتمے کے حوالے سے سعودی عرب  میں منعقدہ کانفرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت ایک ایسا ناسور ہے جس سے لوگوں میں اختلافات کے علاوہ تصادم بھی پایا جاتا ہے، تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اسلام کی روح سے ایک جسم کی مانند ہوجائیں تاکہ وہ ایک طاقت کے طور پر دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جائیں اور ہم نے ہمیشہ پاکستان میں فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی نفی کی ہے اور ہمیشہ اس بات کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے باز رہا جائے اور مسلمانوں کے درمیان باہمی بھائی چارے کی فضا قائم ہو اور ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ اسلام کو فرقہ واریت سے نجات دلانے کی ضرورت ہے تاکہ امت مسلمہ یک جان ہوکر ایک ساتھ آگے بڑھے اور کامیاب ہو۔