‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 رواں برس ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد(پی پی آئی)ایران کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ماہ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد جن میں وزرا اور دیگر حکام شامل ہوں گے وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا ذرائع کے مطابق اس وی آئی پی ایرانی وفد میں 20 سے 25 ایرانی حکام،2 سے3 سینئر وزرا ہوں گے اور اس دورے کے لیے دونوں ممالک میں کام جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفد کی ایران پاکستان گیس پائپ لائن پاکستان چیپٹر کے افتتاح میں شرکت متوقع ہے جب کہ اس موقع پر تجارت، توانائی، سیکیورٹی، سرمایہ کاری، دفاع پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ رواں برس ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے جس میں وہ پاکستان سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ ہو سکتا ہے جس سے پاک ایرانی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔