اداکار محمد علی کی 18ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کی 18ویں برسی  19مارچ کو منائی گئی۔ 1962 میں فلم “چراغ جلتا رہا “سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد علی نے شہنشاہ جذبات کاخطاب پایا ان کی لاتعدادسپرہٹ فلمیں آج بھی شائقین کو ان کی یاد دلاتی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے زیبا بیگم سے شادی کی اوران کی جوڑی دلیپ کماراورسائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی، انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،  محمد علی کو ان کی شاندار کردار نگاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے”تمغہ حسن کارکردگی” اور”تمغہ امتیاز”سے بھی نوازا گیا۔ گردوں کی بیماری کی وجہ سے محمد علی19 مارچ،2006کو دار فانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی یادیں آج بھی لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

Next Post

موٹر سائیکلوں کی چوری اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گروپ کے دو کارندے گرفتار

Tue Mar 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کلفٹن پولیس نے منشیات فروشوں اور موٹر سائیکل  لفٹروں کیخلاف آپریشن کے دوران مین توحید کمرشل فیز-v میں کامیاب کارروائی  کر کے موٹر سائیکلوں کی چوری اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گروپ کے دو کارندوں کو  مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابقملزمان کے […]