زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلا، درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، زرتاج گل کے وکیل اسامہ طارق وکالت نامے پر بغیر دستخط کے عدالت پیش ہو گئے۔عدالت نے وکیل درخواست گزار کو وکالت نامے پر دستخط اور فائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

Next Post

 تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتیں کنفرم

Tue Mar 19 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں […]