‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لداخ کارگل ڈیموکریٹک الائنس  نے آج ہڑتال کی اپیل کردی

کارگل /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے لداخ خطے کے آئینی اورسیاسی حقوق کی بحالی کیلئے 13روز سے بھوک ہڑتالپر بیٹھے ممتاز ماہر تعلیم سونم وانگ چک سے اظہار یکجہتی کے لیے بدھ کو لداخ میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔وانگ چک نے اپنے پیغام میں لداخ میں قابض انتظامیہ کے قول و فعل میں تضاد پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے شریک چیئرمین قمر علی اخون نے لداخ کے عوام کے مطالبات کے حق میں سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کی۔ الائنس کے ایک اور لیڈر اصغر علی کربلائی نے لداخ کے لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیاکہ مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے لہہ یا کارگل میں مشترکہ قیادت کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔