ہرنائی میں کوئلہ کان میں پھنسے دو کان کنوں کی لاشیں برآمد،دیگرکو نکالنے کی کوششیں جاری

 ہرنائی(پی پی آئی)ہرنائی میں کوئلہ کی کان میں پھنسے دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔مائنز انسپکٹر رشید ابڑو کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جن کی شناخت پشین کے عبدالغفور اور  ہرنائی کے رہائشی صبور ولدگل زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہیکہ باقی آٹھ کان کن ایک ہزارفٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں،متاثرہ کان کنوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے بعد دس کان کن پھنس گئے تھے,پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے آٹھ کان کن نیچے اترے تھے وہ بھی نیچے پھنس گئے تھے۔جنہیں بعد میں ریسکیو آپریشن کے دوران باہر نکال لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108ویں نمبرپر

Wed Mar 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108ویں نمبر آگیا ہے، فِن لینڈ کو مسلسل ساتویں سال دنیا کا سب سے خوش وخرم ملک قراردیا گیا ہے جبکہ امریکا 2012 میں ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کی تشکیل کے بعد سے پہلی بار ٹاپ […]