مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی “ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے” منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بدھ کو “ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے” منایا گیا،اس دن کومنانے کا مقصد لوگوں کو منہ کی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان اورل ہیلتھ سوسائٹی کے تحت سیمینار اور تقاریب بھی منعقد کی گئیں جن میں شرکاء کو منہ کی صحت کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ترغیب دی گئی۔ پاکستان اورل ہیلتھ سوسائٹی کی چئیر پرسن ڈاکٹر فصاحت خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہ کی صحت ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ ہمارے منہ کے ذریعے ہمارے جسم تک پہنچتا ہے۔ اگر منہ میں کسی انفیکشن یا بیماری کا اثر ہو تو یہ کھانے کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوجاتا ہے جس سے کئی طرح کے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ دانتوں اور منہ کی باقاعدگی سے صفائی کئی بیماریوں اور مسائل سے بچاتی ہے۔ ایسے میں “ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے” ہر سال 20 مارچ کو منایا جاتا ہے۔  یہ دن پہلی بار 2007 میں منایا گیا تھا، جس کا مقصد ہر عمر کے لوگوں میں منہ کی صحت اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ اس دن کو پہلی بار سال 2007 میں ورلڈ ڈینٹل فیڈریشن کی طرف سے 12 ستمبر کو ایف ڈی آئی کے بانی ڈاکٹر چارلس گوڈن کی یاد میں منایا گیا تھا۔ جس کے تحت تمام لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی منہ کی صحت کا خیال رکھیں تاکہ زندگی بھر آپ کی مسکراہٹ برقرار رہ سکے۔