شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شکار پور:میں مسلح افراد کی ایمبولینس پر فائرنگ، پولیس آپریٹر جاں بحق،ایک زخمی

شکارپور (پی پی آئی)شکارپور میں نامعلوم مسلح افراد نے  ایمبولینس پر فائرنگ اور لوٹ مار کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ سکھر شکارپور روڈپر لکھی غلام شاہ کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ایمبولینس پر فائرنگ کی، فائرنگ کی نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک بروقت ایمبولینس نہ پہنچنے پر مریض دم توڑ گیا۔ متاثرین کا کہناہے کہ شکارپور سے سکھر جاتے ہوئے ایمبولینس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، ملزمان ناکہ لگا کر لوٹ کر رہے تھے،متاثرین کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے مریض سمیت ایمبولینس میں موجود افراد سے لوٹ مار کی، موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ایمبولینس بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکی اور ایک  مریض پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق  دم توڑنے والے شخص کی شناخت پولیس آپریٹر عبدالخالق سیٹھار کے نام سے ہوئی، فائرنگ سے زخمی  شخص کو تشویشناک حالت میں سکھر ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔