اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹر کالجز رمضان T-20 کپ کے افتتاحی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام انٹر کالج رمضان T-20 کپ کا افتتاحی میچ گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد نے 7 وکٹوں سے جیت لیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ندیم عمر نے میچ کے بہترین کھلاڑی غازی غوری کو کیش ایوارڈ دیا۔عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں کھیلے گئے نائٹ میچ میں گورنمنٹ کالج دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے۔دہلی کالج کی جانب سے عمر اطہر،18،طحہ علی 14رنز بنا کر نمایاں رہے۔گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد کی جانب سے زید حسن نے14/3 عبداللہ نے13/2 اور برہان محمود نے6/2 وکٹیں حاصل کیں۔پی پی آئی کے مطابق جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد کی ٹیم  نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ غازی غوری نے دو چھکوں اور 10چوکوں کی  مدد سے ناقابل شکست 70 بنائے۔دہلی کالج کے عمراطہر اور عفان عباسی نے بالترتیب 18/1,12/1 وکٹ حاصل کی۔