جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اگر اپنے احکام پر عمل نہ کرا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈا پور

 اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں اگر اپنے احکامات پر عمل نہ کروا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا، معاہدے ہوتے ہیں، اچھائی کیلئے معاہدہ کرنا کوئی بری بات نہیں، ایسے معاہدوں کو ڈیل کا نام دینا غلط ہے۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر کیسز جھوٹے ہیں، ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے، عوام کے لیے کام کرو اور جو حکم دو اس پر عمل کراؤ، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کرلیا ہے، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتا، قوم اور ملک کو اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔