خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

98 مرتبہ ہارنے والے بھارتی شہری کا پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے 79 سالہ حسنورام امبیڈکر98 مرتبہ الیکشن ہارنے کے باوجود اب 99 ویں مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ فتح پور سے امیدوار ہیں۔ حسنو رام کا کہنا ہے کہ”الیکشن لڑنا میرا جنون ہے اور میں اس پر آنے والے اخراجات خود ادا کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے میں الیکشن نہیں جیت سکتا مگر یہ بات مجھے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی”۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 100 ویں دفعہ الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس سے پہلے دنیا سے نہیں جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق  ان کے الیکشن لڑنے کے جنون کو دیکھتے ہوئے ان کا خاندان ان کے اس عمل میں مکمل طور  پر ان کا ساتھ دیتا ہے۔