سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

کراچی(پی پی آئی)سپریم کورٹ نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیدیا۔ گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹانے کر تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت خود تجاوزات کھڑی کررہی ہے۔عدالت نے ہدایت کی کے ایم سی کی سڑکیں کلیئر کردیں گے رینجرز کو ہدایت کردی جائے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی اداروں کو آگاہ کرنے کا حکم دیدیا، تمام متعلقہ اور سیکیورٹی اداروں کو عدالتی حکم کی کاپی بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔